Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کا گزر، جنگ کے خاتمے کی امیدیں بڑھ گئیں

آبنائے ہرمز سے چینی تیل بردار جہازوں کے نکلنے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی امیدیں بڑھنے لگیں، جبکہ امریکی قیادت کی جانب سے بھی مثبت اشارے سامنے آئے ہیں۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق دو چینی سپر ٹینکرز، جو تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے تھے، خلیج سے نکل کر آبنائے ہرمز عبور کر گئے، جو عالمی توانائی سپلائی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ “بہت جلد” ختم ہو سکتی ہے، جبکہ نائب صدر نے تہران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال “بہتری کی جانب” جا رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ وہ ممکنہ فوجی کارروائی کا فیصلہ کرنے کے قریب تھے، تاہم ایران کی جانب سے نئی تجاویز سامنے آنے پر اس عمل کو روک دیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو آئندہ دنوں میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی ، ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی

Mobeera Fatima

مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار

Mobeera Fatima

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا

Mobeera Fatima

Leave a Comment