Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان ایشیا بحرالکاہل خطے میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا ملک قرار

ایک نئی عالمی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں طویل تنازع کی صورت میں پاکستان ایشیا بحرالکاہل خطے میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو توانائی کی درآمدات پر شدید انحصار، محدود مالی گنجائش اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی کشیدگی کے اثرات پاکستان کی معیشت پر کئی سطحوں پر پڑ سکتے ہیں، جن میں مہنگائی میں اضافہ، تجارتی خسارے میں وسعت، ترسیلات زر میں غیریقینی صورتحال اور کرنسی پر دباؤ جیسے عناصر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کا زیادہ تر خام تیل اور گیس خلیجی ممالک سے آتا ہے جب کہ لاکھوں پاکستانی محنت کش بھی انہی ممالک سے ترسیلات زر بھیجتے ہیں جس سے معیشت بیرونی جھٹکوں کے لیے حساس بن جاتی ہے۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ میں بھی خبردار کیا گیا ہے کہ علاقائی جنگ یا کشیدگی طویل ہونے کی صورت میں پاکستان کی اقتصادی شرحِ نمو اور مالی استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔

Related posts

انور مقصود کو کینیڈا حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا

admin

سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایم ایل۔ون سمیت ریلوے کے دیگر جدید منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment