Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نوازشریف کا انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات کی انتخابی مہم کی قیادت بھی کریں گے۔

اس کے لیے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ساتھ ان کے لیے ایک الگ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجب کہ وہ سیاسی ملاقاتیں جی او آر ون، 3 کلب روڈ پر کیا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 3 کلب روڈ کے مقام کو وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دیا جائے گا اور نواز شریف کے لیے وہاں موجود خصوصی بلاک کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

Related posts

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

Mobeera Fatima

مختلف لوکیشنز پر موجود دفاتر میں ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا چیلنج قرار

admin

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment