Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران امریکا کشیدگی، تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔

عالمی تجارتی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ 107 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں اماراتی خام تیلمربان کے سودے بھی 106 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے اور تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

Related posts

پولینڈ میں 1600پبلک ریفریجرٹرز ، جہاں سے ہر کوئی مفت کھانا لے سکتا ہے

Mobeera Fatima

چین، تبت میں شدید زلزلہ، 53 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

Mobeera Fatima

Leave a Comment