Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگراموں کے تحت پاکستان کو تقریباً 1.3 ارب امریکی ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے جائزے کی تکمیل پر پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی، جبکہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں، جو 12 مئی کی ویلیو ڈیٹ پر اسٹیٹ بینک کو منتقل کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق یہ رقم 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے ملکی زرِمبادلہ پوزیشن مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

شنگھائی میں طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی

Mobeera Fatima

عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

Mobeera Fatima

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment