Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان میں بھی مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔

Related posts

مسلسل تین دن بارشوں کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

شدید گرمی کی لہر برقرار ، بارش برسانے والی ہوائیں آج ملک میں داخل ہونیکا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment