Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو کب موبائل فون دیا ؟ حیرت انگیز انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں نہایت ضروری ہیں، تاہم بچوں کی اصل اور مؤثر تربیت کی سب سے بڑی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔

ایک نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر تربیت درست نہ ہو تو دین اور دنیا کی تعلیم کا مطلوبہ فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ والدین عموماً بہت کم عمری میں، یعنی ڈھائی سے تین سال کے بچوں کو اسکولوں کے حوالے کر دیتے ہیں ، بچوں کی 5 سال کی عمر تک بنیادی تربیت گھر میں ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ماں باپ سے بہتر کوئی استاد نہیں ہو سکتا۔

شاہد آفریدی نے بچوں کو موبائل فون دینے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد کو اس عادت سے دور رکھیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا۔

Related posts

آرسنل کی 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ میں فتح ، پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز بن گیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپیئن شاہ زیب رند نے اپنا ٹائٹل قوم کے نام کر دیا

Mobeera Fatima

قومی ٹیم میں میرٹ یقینی بنائیں، وزیراعظم کی سفارش بھی نہ مانیں، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment