Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صنم جاوید کی طبیعت بگڑ گئی ، کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صنم جاوید کے شوہر کے مطابق اہلیہ کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا ہے، انکی بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جا رہیں۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو پہلے جیل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ حالت زیادہ بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

 

Related posts

ائیر لینڈ نے عمان کو 236 رنز کا ہدف دے دیا

Mobeera Fatima

ہوم اسٹے ٹورازم منصوبہ، خیبرپختونخوا حکومت کا 30 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

Mobeera Fatima

Leave a Comment