Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ائیر لینڈ نے عمان کو 236 رنز کا ہدف دے دیا

ائیر لینڈ کے خلاف عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ائیر لینڈ کی جانب سے ٹم ٹیکٹر اور روز نے اننگز کا آغاز کیا، ٹم پانچ رنز بنا کر شکیل احمد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

روز بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کی گیند پر عامر کلیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ہیری بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کا شکار بنے۔

گریتھ ڈیلنے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لورکن ٹکر 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ جارج بھی 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ائیر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے اور عمان کو 236 رنز کا ہدف دیا۔

عمان کی جانب سے شکیل احمد نے تین، شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا

Mobeera Fatima

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی سودے بازی کرنے کیلئے تیار نہیں،عمر ایوب

admin

پشاور میں ٹماٹر کی 160 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment