Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پرتشدد مظاہرے، 3 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد پھوٹنے والے تشدد میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تشدد کے واقعات کے بعد ریاست بھر میں 200 سے زائد مقدمات درج کیے گئے اور 433 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں بھارتی وزیراعظم مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما کا معاون بھی شامل ہے۔

حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس کو شکست دی، تاہم ممتا بنرجی نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی جماعت کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ترنمول کانگریس نے تشدد کا ذمہ دار “بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں” کو قرار دیا ہے۔

Related posts

بہت سے کینیڈین امریکی ریاست بننا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں

Mobeera Fatima

سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا

Mobeera Fatima

Leave a Comment