Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک پر بھی ہو گا۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ،مارچ کے لئے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ پانی سے 23.55مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد ، درآمدی کوئلے سے 13.80 ، درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس کے علاوہ مارچ میں فرنس آئل سے 1.02 فیصد ،مقامی گیس سے 11.34 فیصد ،جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد ، ہوا سے 3.46سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئیْ

Related posts

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

Mobeera Fatima

ٹماٹر سستے ہو گئے

Mobeera Fatima

جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا، ہدایات جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment