Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ

مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ ہوا، مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 1.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

زندہ مرغی 35 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن 15 روپے تک مہنگے ہوئے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،اس کے علاوہ مہنگی ہونے والی اشیاء میں دودھ، مٹن، آلو، پیاز، لہسن اور دال مسور بھی شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سستی ہونے والی اشیاء میں چینی، ٹماٹر، آٹا، دال مونگ اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر شامل ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment