Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستانمعیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 630 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہو گئی ۔

صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں تبدیلی مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث حالیہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Related posts

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Mobeera Fatima

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل

Mobeera Fatima

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment