Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب ، امریکا کی شدید مخالفت

اقوام متحدہ میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس میں ایران کو بھی نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایران کے نائب صدر منتخب ہونے کی امریکا نے شدید مخالفت کی ،امریکا اور ایرانی مندوبین میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

امریکی نمائندے Christopher Yeaw نے کہا کہ ایران کا انتخاب ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی توہین ہے۔ جبکہ ایران کے نمائندے رضا نجفی نے امریکی مندوب کے بیان کو بے بنیاد اور سیاسی نقطہ نظر کی ترجمانی قرار دیا۔

ایران کے نمائندے نے کہا کہ امریکا دنیا کی واحد ریاست ہے جو ایٹمی ہتھیار استعمال کر چکی ہے اور اب ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نفاذ کے لیے ثالث بھی بننا چاہتی ہے۔

واضح رہے این پی ٹی کے نفاذ پر منعقدہ گیارہویں کانفرنس کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں نے 34 نائب صدور کا انتخاب کیا گیا۔

Related posts

حملے دفاع میں کیے، جب امریکا معاہدے پر عمل نہیں کرتا تو ہم کیسے کریں، ایرانی وزارتِ خارجہ

Mobeera Fatima

امریکی شہری نے 3 ہزار 803 پلاسٹک چپلوں کے جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Mobeera Fatima

اسلامی ممالک ایران جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment