Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے سے پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 44 سینٹ کی کمی ہونے سے نرخ 94.49 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اگر اضافہ بھی ہوتا ہے تو وہ بھی معمولی نوعیت کا ہوتا ہے، جنگ بندی کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے۔

برطانوی برینٹ خام تیل کے برعکس امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا اثر دنیا بھر کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑتا ہے، اگر کمی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل سستا ہو سکتا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

Related posts

سانحہ 9 مئی ، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں طلب

admin

خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے 1 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

Mobeera Fatima

سول ایوی ایشن نے سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment