Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

موسم گرما کی چھٹیاں کب اور کتنی ہونگی؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصاب کی بروقت تکمیل کے لیے تعلیمی کلینڈر میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔

ان تجاویز کا بنیادی مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریسی دنوں کی تعداد کو بڑھا کر کم از کم 180 سے 190 دن تک لانا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

وزیر تعلیم کے مطابق، اس وقت تعلیمی سال میں چھٹیوں کی بھرمار کی وجہ سے اصل تدریسی وقت بہت کم رہ جاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن اور موسم سرما کی چھٹیوں میں 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

اس کے علاوہ، تعلیمی سیشن کو منظم کرنے کے لیے ہر دوسرے ہفتے (Alternate Saturday) کو اسکول کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہے کہ میٹرک اور او/اے لیولز کے طلبہ کے لیے الگ الگ تعلیمی کلینڈرز تیار کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی امتحانات کے شیڈول کے مطابق پڑھائی مکمل کی جا سکے۔

Related posts

میری خوبصورتی ایک مداح کی منگنی ٹوٹنے کا سبب بن گئی، سونم باجوہ

admin

رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 2 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment