Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس ، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے غیر حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ، اس کیس میں پہلے بھی سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

Related posts

حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی چینی قیادت سے ملاقاتیں ، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment