Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

طیارے کی سیٹوں پر شہید بچوں کی تصاویر اور بستے ، ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد پر دلدوز منظر

ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ایک انتہائی جذباتی اور دلدوز منظر سامنے آیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔

باقر قالیباف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ایرانی بچوں کی پھولوں کے ساتھ تصاویر نشستوں پر رکھی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں بستے اور جوتے بھی نمایاں ہیں۔

اس خصوصی پرواز کو “مناب 168” کا نام دیا گیا ہے، جو 28 فروری کو جنگ کے پہلے دن مناب کے اسکول پر ہونے والے اس ہولناک حملے کی یاد دلاتی ہے جس میں 168 معصوم جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

ایرانی وفد ان تصاویر اور اشیاء کو اپنے ساتھ اسلام آباد لایا ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے اہم مذاکرات سے قبل عالمی برادری کو اس انسانی المیے اور جنگ کی سنگینی کا احساس دلایا جا سکے۔

Related posts

امریکا ایران مذاکرات ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اہم شاہراہیں بند

Mobeera Fatima

سرکاری حج اسکیم ، درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment