Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مذاکرات کیلئے خیر سگالی جذبے کیساتھ آئے ہیں لیکن امریکا پر اعتماد نہیں ، ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خیر سگالی کے طور پر مذاکرات کیلئے اسلام آباد آئے ہیں لیکن امریکا پر اعتماد نہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امریکا ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طے شدہ نکات تھے، جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا وعدوں کی پاسداری کرے۔ اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

Related posts

بحرین کا ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار

admin

گائے کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

حسینہ واجد ملک چھوڑنے سے قبل امریکا پر الزامات پر مشتمل تقریر کرنا چاہتی تھیں ، بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment