Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس میں بڑی تبدیلی کر دی گئی جس کے بعد صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔

یوزر نیمز سے متعلق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر تمام صارفین کیلئے دستیاب کر دیا جائے گا۔

اس فیچر سے صارفین کی پرائیویسی میں اضافہ ہو گا، اب نئے شخص سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ یوزر نیم کے ذریعے بات چیت ممکن ہو سکے گی۔

چار ہندسوں پر مشتمل خصوصی “کی” بھی فراہم کی جائیگی، جس سے سکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائیگی۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پروفائل فوٹو پر کلک کرنے سے صارف کو یوزر نیم بنانے کا آپشن نظر آئے گا۔ اس کے ذریعے وہ اپنی مرضی کا یوزر نیم منتخب کر سکے گا۔

Related posts

جیمینائی اے آئی ایپ میں تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے والا نیا فیچر متعارف

Mobeera Fatima

روس میں ہیومنائیڈ روبوٹ تقریب رونمائی میں ہی اسٹیج پر گرگیا؛ کمپنی کو شرمندگی کا سامنا

Mobeera Fatima

الیکٹرک گاڑیاں، اے ڈی ایم گروپ کا پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment