Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دبئی ہمارا اربوں کا نقصان کرا رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز حکومت کے آگے رو پڑیں

ایران بحران کے باعث دبئی نے غیر ملکی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں پر پروازوں کو محدود کرتے ہوئے 31 مئی تک روزانہ صرف ایک پرواز کی اجازت دے دی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو بڑے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھارتی ایئرلائنز کی نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبئی حکام سے ان پابندیوں کے خاتمے کے لیے بات کرے، بصورت دیگر دبئی کی ایئرلائنز کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا جائے۔ تنظیم میں IndiGo، Air India اور SpiceJet شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ایئرلائنز پہلے ہی بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹس اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے مطابق گرمیوں کے شیڈول (20 اپریل تا 31 مئی) کے دوران دبئی انٹرنیشل ایئرپورٹ اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر غیر ملکی ایئرلائن کو روزانہ ایک ہی ریٹرن فلائٹ کی اجازت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گنجائش بڑھنے پر مزید سلاٹس دیے جا سکتے ہیں۔

Related posts

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرنے سے ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطل

Mobeera Fatima

27 ویں ترمیم پر مشاورت، وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفود آج ملاقات کرینگے

Mobeera Fatima

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،طلال چودھری کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment