Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں کاغذات کی گمشدگی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرانے کی سہولت متعارف

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جیسے ضروری کاغذات گم ہونے پر شہریوں کو پولیس اسٹیشن کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “پنجاب پولیس پاکستان” ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ درج کروا سکیں گے۔

اس جدید سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد ایف آئی آر کی کاپی بھی شہری کو گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری دفاتر میں رش میں بھی کمی آئے گی۔

 

Related posts

معیشت ٹھیک چل رہی ہے، ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں، گوہر اعجاز

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment