Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بحری جہاز پر قبضہ ، ایران نے امریکا کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

بحری جہاز پر امریکی قبضے کیخلاف ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرا دی۔

ایران نے کہا ہے کہ کہ تجارتی جہاز توسکا کو قبضے میں لینا غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے، یہ اقدام عالمی قوانین اور جنگ بندی معاہدے دونوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی حکام نے مطالبہ کیا کہ ایرانی جہاز، اس کے عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی نیوی نے خلیج عمان میں ایرانی پرچم تلے رجسٹرڈ بڑے تجارتی جہاز ’ایم وی توسکا‘ پر حملہ کرکے اسے اپنے قبضے میں لیا تھا۔

ایرانی جہاز پر قبضے پر چین نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا تھا۔

Related posts

سندھ میں فزیکلی ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بینظیر بھٹو امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کا پیکر تھیں ، صدر زرداری ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی ، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment