Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ ، کسی صورت الگ نہیں ہو گا ، ایران کا امریکا کو پیغام

ایران نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے اور وہ کسی صورت معاہدے سے الگ نہیں ہو گا۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے نام لیے بغیر امریکا کو خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، ایران کا اتحادی لبنان سمیت تمام مزاحمتی محاذ جنگ بندی کا کبھی علیحدہ نہ ہونے والا حصہ ہے اور یہی 10 نکاتی تجویز کا پہلا نکتہ ہے۔

ڈاکٹر باقر قالیباف نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف لبنان کے مسئلہ پر عوامی سطح پر اور واضح طور پر زور دے چکے ہیں، اس معاملے سے انکار یا پیچھے ہٹنےکی کوئی جگہ ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت ہو گی اور سخت ردعمل آئے گا۔

Related posts

پاکستان اور افغان طالبان کا سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق، استنبول مذاکرات کا اعلامیہ جاری

Mobeera Fatima

قیمتی معدنیات، امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان 8.5 ارب ڈالر کا معاہدہ

Mobeera Fatima

وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment