Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: صدر نے اہم اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم، وفاقی وزراء اور عسکری قیادت شریک ہوگی

مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر غور آئے گی، اجلاس میں ایران، امریکا اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے، ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔

Related posts

پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

Mobeera Fatima

عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment