Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے، 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا حکم

سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے۔

جیوری نے دونوں کمپنیوں کو مجموعی طورپر60 لاکھ ڈالرہرجانہ ادا کرنےکاحکم دیا ہے۔

لاس اینجلس اورنیومیکسیکوکی جیوریز نےمیٹا اورگوگل کےخلاف تاریخی فیصلے سنادیے جس میں کہا گیا  ہےکہ میٹا نےفیس بک اورانسٹاگرام پربچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنایا اور میٹانے ان پلیٹ فارمز پر سیفٹی سے متعلق صارفین کوگمراہ کیا۔

جیوری نے میٹاکوبچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانےکا مرتکب قرار بھی دیا۔

پراسیکیوٹرزکے مطابق میٹانے اپنے صارفین کی حفاظت پر منافع کمانےکو فوقیت دی ، میٹا اورگوگل اپنے صارفین کو ممکنہ خطرات سےآگاہ کرنےمیں ناکام رہیں۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کی عدالت میں کیلی نامی 20 سال کی لڑکی نے درخواست دائرکی تھی جس میں اس نے کہا کہ وہ کم عمری میں میٹا اورگوگل کے پلیٹ فارمزکی لت میں پڑ گئی  اور اس کےنتیجےمیں ڈپریشن اور خودکشی کےخیالات کا شکارہوئی۔ 

Related posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو مبارکباد، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

امریکا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

Mobeera Fatima

ثالث ممالک نے اہم پیغامات پہنچائے ، امریکا سے مذاکرات قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کریں گے ، اسماعیل بقائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment