Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین میں اضافے کو وزیراعظم عید سرپرائز کہہ سکتے ہیں: مشیرخزانہ کے پی

مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ہائی آکٹین اور کیروسین آئل قیمت میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہائی آکٹین کو اشرافیہ کا آئل قرار دیا ہے۔

اپنے بیان  میں مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نے ہائی آکٹین آئل پر 300 روپے لیوی لگا کر قیمت 534 روپے کردی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائی آکٹین کو اشرافیہ کا آئل قرار دیا جب کہ حکومت نے غریبوں کا  تیل کیروسین میں 248 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے 430 کردیا ہے۔

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اندازے کے مطابق ہائی آکٹین میں اضافے سے 9 ارب کی بچت ہوگی لیکن میرے اندازے کے مطابق 70 فیصد لوگ ہائی آکٹین سے سپریم پر منتقل ہوجائیں گے، بچت تخمینہ کے حصول میں مشکلات ہوں گی۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Mobeera Fatima

سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے

Mobeera Fatima

جولائی تا ستمبر :سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22فیصداضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment