Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اسلام آباد: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے گھر ساتھی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگا ہ پر کھلاڑیوں کیلئے  افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

واضح رہے اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا تھا، کنڈیشنگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔

Related posts

کریکٹرسرٹیفکیٹ کا پیٹرن تبدیل کردیا گیا

Mobeera Fatima

زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار

Mobeera Fatima

راچن رویندرا ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment