Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا

کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔

حال ہی میں کاشف خان نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی سمیت زندگی کے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شادی پر کس طرح سے خرچہ بچانا چاہیے اور پہلی شادی پر سب کی خواہشات ہوتی ہیں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے کاشف خان نے کہا کہ شادی کے موقع پر سب کی ہی خواہشات ہوتی ہیں، اپنی خواہشات کو پورا کریں اور ساتھ ہی خرچوں کو کم کرنے کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے کم خرچہ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگے لباس اور جیولری خریدنے سے گریز کریں، اچھے اور ڈیزائنر جوڑے کرائے پر مل جاتے ہیں حتیٰ کہ سونے اور چاندی کی جیولری بھی کرائے پر مل جاتی ہے۔

Related posts

حسن رحیم کا نیا گانا گلگت کی جھلک کے ساتھ ریلیز، منفرد انداز نے توجہ سمیٹ لی

Mobeera Fatima

مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب

Mobeera Fatima

برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی کویہ حکم کب دیا؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment