Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل ٹیم ’پنڈیز‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام ’راولپنڈیز‘ کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ‘پنڈیز’ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا نام تبدیل کرکے ’راولپنڈیز‘ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کے جانب سے فرنچائز کو متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھنے کو کہا گیا تھا۔

ٹیم کے نام کی تبدیلی کے بارے میں فرنچائز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

گزشتہ شب جاری پریس ریلیز میں ٹیم کو ’پنڈیز‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا جبکہ پاکستان سپر لیگ کی جانب سے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ٹیم کو ’راولپنڈیز‘ ہی لکھا گیا تھا۔

Related posts

پی سی بی میں احتساب اور میرٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان میں کرکٹ زوال پذیر

Mobeera Fatima

پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سلمان بٹ نے اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

admin

Leave a Comment