Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کا بیان آگیا

بنگلا دیش کے خلاف شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) نے بیان جاری کر دیا۔

ایم سی سی کے مطابق سلمان علی آغا قوانین کے مطابق واضح طور پر رن آؤٹ تھے کیونکہ وہ کریز سے باہر تھے اور اس وقت گیند کھیل میں موجود تھی۔

ایم سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔.

ایم سی سی نے مزید وضاحت کی کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہو جاتی اس لیے کھیل جاری سمجھا جاتا ہے۔

ایم سی سی نے یہ بھی کہا کہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتی تھی تاہم قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان آغا کو آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں تھا۔

Related posts

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل سیزن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہو گا

Mobeera Fatima

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر کا سابق سیلکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment