Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اصفہان میں ایران کے جوہری شعاع ریزی کے مرکز کو اسرائیلی و امریکی حملے سے نقصان کی تصدیق

 ایران کے جوہری سکیورٹی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اصفہان میں ایران کے جوہری شعاع ریزی کے مرکز کو اسرائیلی و امریکی حملے سے نقصان پہنچا ہے۔

 تاہم جوہری سکیورٹی سینٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنصیب سے تابکاری یا آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تیل کی تنصیبات اور پانی کے ذخائر پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے گئے، تیل کی تنصیبات پر حملوں کے کئی گھنٹوں بعد بھی تہران میں شعلوں پر قابو نہ پایا جاسکا۔

دوسری جانب کرج شہر میں آئل ڈپو پر حملے سے قریبی مکانوں کو نقصان پہنچا، حملے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

Related posts

بنگلا دیش میں بھارتی دہشت گرد سرگرم، ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

Mobeera Fatima

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی

Mobeera Fatima

حملہ ہوا تو امریکی فوجی اڈے نشانہ بنیں گے، ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment