Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران سے جنگ: اسرائیلی معیشت کا ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور جنگ کے اثرات اسرائیلی معیشت پر  بھی پڑنےلگے ہیں۔ 

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کےخلاف جنگ میں اسرائیل کی معیشت کو پہنچنے والا نقصان ایک ہفتے میں 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ 

اسرائیلی وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ کم پابندیوں والی صورتحال میں بھی اسرائیلی معیشت کو 4.3ارب شیکل نقصان فی ہفتہ ہوسکتاہے۔

دوسری جانب جنگ کے باعث اسرائیل میں اسکول بند ہیں، اجتماعات پر پابندی ہے جب کہ افرادی قوت کی سرگرمیاں ممنوع ہیں اور  زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔

Related posts

رافیل طیاروں کی نئی ڈیل اور پاکستانی پائلٹس کی تربیت کی خبروں پر بھارت تلملا اٹھا

Mobeera Fatima

میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے، 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا حکم

Mobeera Fatima

امریکا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment