Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران میں زلزلے کے جھٹکے

تہران: ایران کے جنوبی صوبے فارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فارس میں آنے والے زلزلے کا مرکز گراش شہر کے قریب تھا۔ جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جس کا مرکز گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال مغرب کے ایک دہی علاقے میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ علاقے میں کسی جانی نقصان یا سونامی کے خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ زلزلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں ایرانی اہداف پر فضائی اور میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related posts

دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Mobeera Fatima

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کلیدی کردار، کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہے: پاکستانی سفیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment