Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزوں کا اعلان کر دیا

اٹلی نے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کیلئے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ اٹلی کے دوران اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور لیگل مائیگریشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اٹلی نے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کیلئے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

روم میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا اور انسانی اسمگلنگ و انسدادِ منشیات کے خلاف مؤثر تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔

Related posts

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

Mobeera Fatima

چیخ کی گونج نے دنیا ہلا دی، آسٹریلوی شہری نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

اسرائیل کا تقاریر سے کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment