Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی پشین میں کاروائی، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، بھارتی اسپانسرڈ تنظیم ”فتنہ الخوارج“ کے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات تھیں۔

ان دہشت گردوں کو آپریشن کے دوران ہتھیاروں سمیت مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کاروائی کے دوران ایک خودکش خوارجی نے بزدلانہ اقدام کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں پوری شدت سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

Related posts

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.375 ارب ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے ، سپریم کورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

تیراہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ، ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment