Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا۔

بینچ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور قرار دیا کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دوسری جانب سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔مقدمے میں میرا اختلافی نوٹ ہے،دو ججز نے حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔

Related posts

پشاور میں 5 سال کے دوران 150 خواجہ سرا قتل ، بھتہ بھی وصول کیا جانے لگا

Mobeera Fatima

گنڈاپور کے بعد کچھ لوگ سہیل آفریدی کو بھی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی

admin

Leave a Comment