Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

حفیظ الدین احمد بنگلا دیش میں وزیر مقرر

پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر حفیظ الدین احمد بنگلا دیش کی حکومت میں وزیر برائے امورِ آزادی جنگ مقرر ہو گئے۔ وہ ضلع بھولا کے حلقے سے چھٹی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور اس سے قبل بھی وزارت کا قلمدان سنبھال چکے ہیں۔

حفیظ الدین احمد حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما ہیں اور ملکی سیاست میں ایک سرگرم اور نمایاں آواز سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نےوزیر اعظم طارق رحمان کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔وہ تیسری مرتبہ وزارت کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

وزارت سنبھالنے والے حفیظ الدین احمد کا تعلق پیشہ ورانہ طور پر فوج اور کھیل دونوں شعبوں سے رہا ہے۔ وہ قیامِ بنگلا دیش سے قبل بھولا منتقل ہو گئے تھے۔ پاک فوج سے ریٹائرڈ میجر حفیظ الدین 1968 سے تین برس تک پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بھی رہے اور اس دوران انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی قیادت کی۔

کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2004 میں فیفا کی جانب سے ادارے کا اعلیٰ ترین اعزاز ’فیفا آرڈر آف میرٹ‘ دیا گیا، جو عالمی فٹبال میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

Related posts

ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے کوچ لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے

admin

یو اے ای نے تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا

Mobeera Fatima

جونیئر ڈیوس کپ: بھارتی میڈیا کی 15 سالہ پاکستانی پلیئر کیخلاف مہم، سچ سامنے آگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment