Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 ارکان ہلاک ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے لیکن اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

بارکھان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، کارروائیاں بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ اور مرڑی وہ میں کی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کی، ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

Related posts

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

admin

وزیر اعظم کا ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment