Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

باجوڑ: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار شہید

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 12 خارجی ہلاک  ہوگئے،دھماکے کے باعث چیک پوسٹ تباہ ہوگئی جس کے نیتجے میں 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ،دھماکے کے باعث بچی بھی شہید ہوئی۔

دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 7 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذکرنےوالے ادارے دہشت گردوں کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے ضلع باجوڑ میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی۔

Related posts

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی توثیق کر دی

Mobeera Fatima

نیا توشہ خان ریفرنس ، نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے چوتھی بار تفتیش

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ کی سُست رفتاری بھارت کے سائبر حملے کی وجہ سے ہے، پی ٹی اے

Mobeera Fatima

Leave a Comment