Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کا میچ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ہونے کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا۔

پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی اور کولمبو کے فضائی ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے، اس میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری بھی خوش ہے۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ میچ نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے اور ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے بارے میں معلومات لے رہے تھے۔

Related posts

ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں تبدیلیاں ، چیمپئنز کپ ختم ، قائداعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد کم کر دی گئی

Mobeera Fatima

شاہد آفریدی کی شاپور زدران کی صحتیابی کے لیے دعا، ہر ممکن مدد کی پیشکش

Mobeera Fatima

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment