Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سولر پینل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، نیا نظام نافذ

سولر پینل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کر دی گئی، بلنگ کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔

نیپرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس نئے نظامکا مقصد بجلی کی خرید و فروخت کے طریقہ کار کو جدید بنانا ہے۔

نئے قانون کا اطلاق نہ صرف گھریلو، صنعتی صارفین پر ہوگا بلکہ بائیو گیس، ونڈ اور دیگر صاف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے افراد پر بھی اس کا اطلاق ہو گا۔ اگر ان کی پیداوار کی صلاحیت ایک میگاواٹ تک ہو۔

ایسے صارفین کو پروسیومر کہا جائے گا یعنی وہ خود بجلی استعمال بھی کریں گے اور اضافی بجلی قومی گرڈ کو بھی فراہم کریں گے، اب صارفین سے اضافی بجلی 27 روپے کے بجائے موجودہ نیشنل ایوریج ٹیرف یعنی بجلی کی اوسط قیمت پر خریدی جائے گی۔

Related posts

سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جا سکتا ہے یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

سانحہ لیاری کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ، کمشنر کراچی چیئرمین مقرر

Mobeera Fatima

اے این پی نے خواجہ سرا کو اپنی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کر لیا

admin

Leave a Comment