Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فلپائن میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں افراد بے گھر

فلپائن کے جنوبی علاقے میں واقع ایک ساحلی جزیرے میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اور سرکاری نیوز ایجنسی پی این اے کے مطابق آگ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً رات 10 بجے بارنگائے لامیون (Barangay Lamion) میں بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد تیز ہواؤں نے شعلوں کو مزید بھڑکایا، جس کے باعث آگ تیزی سے گنجان آباد علاقے میں پھیل گئی۔ متاثرہ بستی میں مکانات زیادہ تر لکڑی اور ہلکے تعمیراتی سامان سے بنے ہوئے تھے اور پانی پر کھمبوں کے سہارے قائم تھے، جس کی وجہ سے آگ نے انتہائی تیزی سے تباہی مچائی۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس آگ کے نتیجے میں کم از کم 1000 مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بلند شعلے پورے جزیرے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں جبکہ لوگ جان بچانے کے لیے زمین اور سمندر کے راستے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Related posts

بھارت کا پاکستانیوں کو فیک اِن کاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ

Mobeera Fatima

یمن کے شہروں صنعا اور حدیدہ میں امریکی طیاروں کی بمباری ، 77 شہری جاں بحق

Mobeera Fatima

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment