Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک میں جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔

گلگت بلتستان، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، استور منفی 8، کالام، سکردو منفی 5 ، مالم جبہ اور گوپس میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related posts

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی، انتباہ جاری

Mobeera Fatima

عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا قوی امکان

admin

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment