Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر اعظم کا بلوچستان میں آپریشن“ردالفتنہ”کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری آپریشن “ردالفتنہ” کی کامیاب تکمیل پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمنوں کی کمر توڑنے پر سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران 216 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

شہباز شریف نے دہشتگردی کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 36 معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جبکہ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 22 سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ دہشتگردوں کی بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر ناپاک کوشش کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔

Related posts

معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

admin

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment