Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج ڈیون کونوے کو ٹیم کا حصہ بنا لیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے جارح مزاج کیوی بیٹر ڈیون کونوے کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایکس اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کے بیٹر کو خوش آمدید کہا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیون کونوے چوتھے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیون کونوے سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یونائیٹڈ نے چار کی بجائے تین کھلاڑی ریٹین کیے تھے جن میں شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔

سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔

Related posts

قائدِاعظم ٹرافی کا آغاز آج، رضوان سمیت کئی قومی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے

Mobeera Fatima

ایشیا کپ، آج افغانستان اور بنگلہ دیش مدمقابل، گروپ بی کی دلچسپ صورتحال

Mobeera Fatima

چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment