Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے سفر کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

معروف یوٹیوبررجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اپنے خلاف عائد کی گئی بیرونِ ملک سفر کی پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رجب بٹ اور ندیم نانی والا سوشل میڈیا شخصیات نے عدالت میں الگ الگ آئینی درخواستیں جمع کروائی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے نام سائبر کرائم سمیت مختلف مقدمات میں شامل کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعلقہ حکام نے انہیں بیرونِ ملک سفر سے روک دیا۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی حتمی عدالتی فیصلے کے سفری پابندی عائد کرنا نہ صرف آئینِ پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد ہیں اور بیرونِ ملک سفر ان کے کام کا اہم حصہ ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزاروں پر عائد سفری پابندی فوری طور پر ختم کی جائے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی جائے کہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا دیگر سفری پابندی کی فہرستوں سے نکالے جائیں۔

Related posts

دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی

Mobeera Fatima

عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ سے کیا: خوبصورت لمحات دیکھیں

Mobeera Fatima

ایشوریہ رائے کا گانا نصاب میں شامل کرنے پر بی جے پی حکومت کی شامت آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment