Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹیٹ بینک نے بھی تعطیل کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق حکومتِ پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں جمعرات 5 فروری 2026 کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق اس روز تمام بینکاری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی اور بینکوں میں معمول کا کام اگلے ورکنگ ڈے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے 6 فروری کو بھی صوبے میں عام چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق بسنت کے موقع پر یہ تعطیل دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں 5 فروری کے کشمیر ڈے کے بعد طویل ویک اینڈ ہوگا، کیونکہ 6 فروری کو بسنت کی چھٹی، 7 فروری کو ہفتہ اور 8 فروری کو اتوار ہوگا۔

Related posts

موسم خشک اورگرم رہے گا ، پنجاب کے کئی شہروں میں دھند چھائی رہے گی

Mobeera Fatima

سونا مزید مہنگا ہو گیا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment