Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان کر دیا

پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک شعبے کی نمایاں کمپنی ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ایونٹ کے دوران ایزی پیسہ کی ٹیم ملک بھر سے آنے والے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے براہِ راست رابطہ قائم کرے گی، جبکہ طلبہ کو ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک کے شعبے میں کیریئر کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر فرح شیخ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ کو پاکستان کے نوجوانوں، بالخصوص ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکاری میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے ملاقات پر بے حد خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

فرح شیخ نے کہا کہ نسٹ کیئر کنیکٹ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو صنعت کے تقاضوں، جدید مہارتوں اور بدلتے ہوئے کیریئر کے رجحانات سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایزی پیسہ ایسے نوجوانوں سے ملنے کے لیے پُرجوش ہے جو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں جدت، تخلیقی سوچ اور مسائل کے مؤثر حل کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

Related posts

وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر

Mobeera Fatima

18 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، رانا احسان افضل

Mobeera Fatima

Leave a Comment