Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کا بڑا اعلان؛ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ویلنگ چارجز میں صنعتوں کے لیے 9 روپے کمی اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے بجلی 10 روپے سستی کی جائے، مگر بعض مجبوریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان اور نمایاں کاروباری شخصیات کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان اور کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا سر کا تاج ہیں اور آئندہ معاشی پالیسیاں تاجر برادری سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان نے مشکل حالات میں محنت کر کے 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا اور اربوں ڈالر ملک میں لائے۔

Related posts

کوٹری اسٹیشن کے قریب سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

Mobeera Fatima

ذاتی معالج سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے میں کیا حرج ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

پی آئی اے نجکاری کیس: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment